102

بانی پی ٹی آئی عمران خان پر ضمانتی مچلکے جمع کروا دینے کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی

بانی پی ٹی آئی کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی۔

گزشتہ روز آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سائفر کیس میں ضمانتی مچلکے جمع کروا دیے گئے تھے۔

سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سپریم کورٹ نے منظور کی تھی۔

اس کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی جوڈیشل ریمانڈ پر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

کیس کی ابتدائی سماعت اٹک جیل میں ہوئی تھی جس کے بعد انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں