وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ شہر میں برسات کی اطلاع پر ضلعی انتظامیہ متحرک ہے، تمام بلدیاتی اداروں کو مکمل الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ کسی بھی علاقے میں پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے، ہر میونسپل کمشنر اپنی حدود میں واقع برساتی نالوں کا دورہ کرے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ انڈر پاسز میں خصوصی واٹر سکشن پمپس لگائے جائیں، قربانی کے لئے مختص مقامات پر ہی فریضہ سر انجام دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عوامی مقامات اور گلیوں میں قربانی کے رجحان کی حوصلہ شکنی کی جائے، تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے علاقوں میں اجتماعی قربانی یقینی بنائیں۔