وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مریم نواز کی نیب پیشی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کی جلوس کے ساتھ نیب حاضری ’نو سو چوہے کھا کے بلی حج کو چلی‘ کےمترادف ہے، بیگم صفدرکی چوری اور سینہ زوری، ڈھٹائی اور جرات کو سلام ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کا دعویٰ تھا کہ انکی لندن تو کیا، پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے، آج سیکڑوں کنال اراضی کی رجسٹریاں اور ملکیتی کاغذات منہ چڑا رہے ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بیگم صفدر کو شرمندگی، انکساری اور عاجزی کے ساتھ نیب میں پیش ہوناچاہئے تھا، بیگم صفدرکی چوری اور سینہ زوری، ڈھٹائی اور جرات کو سلام ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیگی کارکنان ’جنج ٹرپئی واجیاں نال میں لڈیاں پاواں‘ کے مصداق بھنگڑے ڈال رہے تھے، لیگی قائدین اپنے کارکنان کو بتائیں کہ یہ ذلت، کرپشن، جگ ہنسائی اور لوٹ مار کی جنج تھی۔