90

بے نظیر بھٹو کے یومِ شہادت پر آج سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان

نگراں سندھ حکومت نےسابق وزیرِ اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے یومِ شہادت پر بدھ 27دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق بے نظیر بھٹو کے یومِ شہادت پر بدھ کو سندھ بھر میں عام تعطیل ہو گی،تمام سرکاری ، نجی ادارے، لوکل کو نسلز اور صوبائی حکومت کے زیر انتظام دفاتربند رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں