146

تحریک انصاف کی حکومت کا ایک اور وعدہ پایا تکمیل،جنوبی پنجاب سیکڑی فعال،3 ڈویژن اور 11 اضلاع پر مشتمل-عثمان بزدار

لاہور(میاں عصمت سے) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار پریس کانفرنس، کہتے ہیں وزیراعظم نے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا فیصلہ کیا، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ خود مختاری کےلئے تاریخی فیصلہ کرتےہوئے رولز آف بزنس میں تبدیلی کی۔

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں بہاولنگر،بہاولپور،ڈیرہ غازی خان،خانیوال،لیہ،لودھراں،ملتان،مظفرگڑہ،راجن پور،ویاڑی،رحیم یار خان کے اضلاع شامل ہونگے-

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب 3 ڈویژناور گیارہ اضلاع پر مشتمل ہوگا-
چیف سیکرٹری اور عملہ کو تعینات کر دیاگیا جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو دفاتر اور فنڈز کے اختیارات ہوں گے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریز دفاتر کو بھرتیوں کے اختیارات بھی مل گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی پہلی تاریخ میں جنوبی پنجاب کےلئے 33 فیصد ایک سو نوے ارب روپے مختص کیے گیے ہیں، جنوبی پنجاب کی عوام کو مبارک باد دیتا ہوں یہ مرحلہ جنوبی پنجاب کےلئے اہم ہوگا۔ پورا پنجاب ہمارا ہے جنوبی پنجاب ہو یا وسطی پنجاب توجہ ہے،سپیکر سمیت سب کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ان کے آئیڈیاز پر کام کرتے ہیں۔

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں بہاولنگر،بہاولپور،ڈیرہ غازی خان،خانیوال،لیہ،لودھراں،ملتان،مظفرگڑہ،راجن پور،ویاڑی،رحیم یار خان کے اضلاع شامل ہونگے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں