71

تحریک انصاف کے 1996 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور، 624 مسترد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کل 2620 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 1996 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے، جبکہ 624 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں 39 امیدواروں میں سے 17 کے کاغذات نامزدگی مسترد اور 22 کے منظور کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد سے 389 امیدواروں میں 127 کے کاغذات نامزدگی مسترد اور 262 منظور ہوئے۔

اسی طرح سندھ میں 181 امیدواروں میں سے 46 کے کاغذات نامزدگی مسترد اور 135 منظور ہوئے۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں 234 میں سے 55 امیدواروں کے کاغذات مسترد اور 179 منظور ہوئے جبکہ بلوچستان میں 39 میں سے 17 کے کاغذات نامزدگی مسترد اور 22 منظور کرلیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں