164

ترقی جنوبی پنجاب کے عوام کا پورا حق ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ترقی جنوبی پنجاب کے عوام کا پورا حق ہے۔
تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ان یہ بنیادی حق واپس کیا ہے۔ماضی کی حکومتوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو صرف کھوکھلے نعروں سے بہلایا۔سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کیلئے مختص وسائل کو من پسند منصوبوں کیلئے استعمال کیا۔
ماضی میں جنوبی پنجاب کے بجٹ پر کٹ لگا کر فنڈز کو دوسرے منصوبوں پر خرچ کیا گیا۔رواں مالی سال میں جنوبی پنجاب کیلئے 189ارب روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کیلئے مختص 35 فیصد بجٹ کی رنگ فینسنگ کی گئی ہے۔پہلی بار جنوبی پنجاب کے ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے علیحدہ بک مرتب کی گئی ہے۔ملتان کے بعد بہاولپور میں بھی جلد جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے رولز آف بزنس فائنل ہو چکے ہیں، انہیں جلد نوٹیفائی کر دیا جائے گا۔
جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کے لئے صوبائی ملازمتوں میں 32%کوٹہ مختص کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔
میانوالی اور بھکر کوجنوبی پنجاب کے اس کوٹے میں شامل کرنے کی تجویز زیر غور ہے اور ان دو شہروں کے شامل ہونے سے کوٹہ 35 فیصد ہو جائے گا۔
پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار جنوبی پنجاب کے عوام کی ترجیحات کو مدنظر رکھ کر ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کیا گیا ہے۔
جنوبی پنجاب سے تحریک انصاف انصاف کی کمٹمنٹ کو پورا کرنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں