152

ثانیہ مرزا کی بہن کے ساتھ خوبصورت ویڈیو

بھارتی معروف ٹینس اسٹار، پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی بہن کے ہمراہ ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی گئی ہے جسے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اُنہیں اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ خوشگوار موڈ میں ہنستے ہوئے ڈانس اسٹیپ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو پر لکھا گیا ہے کہ ’دعوت پر جاتے اور آتے ہوئے۔

ثانیہ مرزا کی اس ویڈیو میں انہیں اور اُن کی چھوٹی بہن کو خوبصورت رنگوں کا لہنگا پہنے ہوئے اور تیار ہوئے دیکھ جا سکتا ہے، ثانیہ مرزا کی یہ ویڈیو اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں