وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حدیبیہ کا مقدمہ شریف خاندان کی کرپشن کا سب سے اہم سرا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج وزیر اعظم کو قانونی ٹیم نے شہباز شریف کے مقدمات پر تفصیلی بریفنگ دی، جس کے بعد حکومت نے حدیبیہ پیپر ملز کیس کی نئے سرے سے تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپر ملز مقدمے میں متعلقہ اداروں کو تفتیش نئے سرے سے شروع کرنے کی ہدایات دی جارہی ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس مقدمے میں شہباز شریف اور نواز شریف مرکزی ملزم کی حیثیت رکھتے ہیں، جو طریقہ حدیبیہ میں پیسے باہر بھیجنے کے لیے استعمال ہوا اسی کو بعد میں ہر کیس میں اپنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس کیس کو انجام تک پہنچانا بےحد اہم ہے۔