79

حکومت کا توانائی بچت قومی پروگرام کا اعلان، شادی ہالز رات 10، مارکیٹیں 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

حکومت نے توانائی بچت قومی پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے شادی ہالز رات 10 بجے جبکہ مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ کفایت شعاری کی پالیسی دی جارہی ہے، اس حوالے سے بنائی گئی کمیٹی میں سیکریٹری پاور، وزیرِ دفاع سمیت دیگر وزراء شامل ہیں۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ شادی ہالز کو 10 بجے تک محدود کر دیا جائے گا جبکہ ریسٹورنٹس، ہوٹل اور مارکیٹیں 8 بجے بند کر دی جائیں گی۔

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس عمل سے 62 ارب روپے کی بچت ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں