92

خواتین اور کچی آبادیوں کے حقوق کے لیے کام کروں گی۔ اے 47 سے خواجہ سراء نایاب علی کے کاغذاتِ نامزدگی جمع

اسلام آباد کے حلقے این اے 47 سے خواجہ سراء امیدوار نایاب علی کا کہنا ہے کہ ملک کی پہلی خواجہ سراء ہوں جس نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ خواتین کو اسلام آباد سے کوئی نمائندگی نہیں دی گئی۔
خواجہ سراء نایاب علی نے یہ بھی کہا ہے کہ اسلام آباد میں سب سے بڑا مسئلہ کچی آبادیوں کا ہے۔

خواجہ سراء نایاب علی نے کہا کہ اسلام آباد کے 11 لاکھ ووٹرز میں سے 5 لاکھ خواتین ہیں، میں خواتین اور کچی آبادیوں کے حقوق کے لیے کام کروں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے مظلوم طبقوں کی نمائندگی کروں گی، ایم این ایز اور ایم پی ایز آپ کو صرف الیکشن کے دنوں میں ہی نظر آتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں