172

دورہ امریکا، شہباز گلِ نے بلاول بھٹو کی تصویر شیئر کردی

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی نیویارک دورے کے دوران بینچ پر بیٹھے تصویر شیئر کردی۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے شہباز گل نے لکھا کہ ’یہ ہیں صاحب جو یہاں پر ولی عہد بن کر گھومتے ہیں۔ ان کے ٹھاٹ باٹ دیکھنے والے ہوتے ہیں۔‘

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’نوکری کی تلاش میں کیسے امریکا میں دربدر ہو رہے ہیں کبھی اس بینچ پر اور کبھی اس نکر میں۔‘

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر نیویارک میں ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو سے گریز کیا اور کہاکہ وہ نجی دورے پر ہیں اگلی بار ستمبر میں آئیں گے تو صحافیوں سےگفتگو کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں