117

دوسروں کے اے سی اتارنے والا آج سہولیات نہ ملنے کا جھوٹا پروپیگنڈہ کررہا ہے:عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جیل میں سہولیات نہ ملنے کے بیان کو حقائق کے منافی اور سراسر جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں وہ بی کلاس سہولیات میسر ہیں جو دیگر قیدیوں کو حاصل نہیں۔انہوں نے کہا کہ جو عید والے دن دوپہر بارہ بجے بستر سے اٹھتا ہے، وہ اب عام دنوں میں گندہ پانی ملنے کا جھوٹ کس منہ سے بول رہا ہے؟عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جو دوسروں کے اے سی اتارتا رہا، آج خود سہولیات نہ ملنے کا ڈرامہ رچا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو گمراہ کرنے والے شخص کے بیانیے کا مقصد صرف ہمدردیاں سمیٹنا اور اداروں کو بدنام کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جس جماعت کا لیڈر ہی موجود نہیں، وہ کسی احتجاجی تحریک کا کیا خاک آغاز کرے گی؟9 مئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ان مقدمات کے فیصلے آئین اور قانون کے مطابق آ رہے ہیں اور جو لوگ ریاست کے خلاف سازشوں میں ملوث تھے، وہ بغاوت کے مرتکب قرار پا چکے ہیں۔انہوں مزیدکہا کہ جو دوسروں کے بچوں کو سیاست کی بھینٹ چڑھاتا رہا، اس کے اپنے بچے امریکہ میں عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کا نوجوان اب باشعور ہو چکا ہے اور کسی فتنے یا جھوٹے بیانیے کے بہکاوے میں نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور ادارے آئین و قانون کے مطابق ہر سازش کا جواب دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں