234

دی پنجاب تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ سے مذہبی ہم آہنگی بڑھے گی، رسول اکرمؐ کی ذات کا ذکر آئے گا ان کے نام کے ساتھ خاتم النبین اورصلی اللہ وعلیہ وآلیہ وسلم لکھنا لازمی قرار-عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ دی پنجاب تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ ہماری حکومت کا تاریخ ساز اقدام ہے، اس ایکٹ سے مذہبی ہم آہنگی بڑھے گی۔

ایک بیان میں وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ایکٹ کے نفاذ سے نفرت انگیز مواد کی اشاعت کی روک تھام ہوگی اورجہاں بھی رسول اکرمؐ کی ذات کا ذکر آئے گا ان کے نام کے ساتھ خاتم النبین اورصلی اللہ وعلیہ وآلیہ وسلم لکھنا لازمی قراردیا گیا ہے ۔

عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ ایکٹ کے مطابق رسول اللہؐ،اہلبیت اطہار، خلفائے راشد ین، اصحاب رسول رضوان اللہ تعالی اجمعین اورامہات المومنین رضوان اللہ تعالیٰ عنہا کے بارے میں توہین آمیز کلمات قابل گرفت ہوں گے۔

اسی طرح انبیاء کرام علیہم السلام، فرشتوں، قرآن مجید، زبور، تورات، انجیل اور دین اسلام کے بارے میں متنازعہ اور توہین آمیز الفاظ قابل گرفت ہوں گے اورخلاف ورزیوں پر 5سال قید اور5لاکھ روپے جرمانے کے علاوہ تعزیزات پاکستان کی مروجہ دفعات کے تحت بھی کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی۔

عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ پنجاب پہلا صوبہ ہے جس نے اس حوالے سے قانونی سازی کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں