256

رکشے میں بدسلوکی، متاثرہ لڑکی کا سامنے آنے سے انکار،

لاہور میں رکشہ سوار فیملی سے بدسلوکی کے کیس میں نیا موڑ سامنے آگیا، پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے تاہم متاثرہ لڑکی سامنے آنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

پولیس کے مطابق 14 اگست کو سرکلر روڈ پر رکشے میں سوار لڑکی سے بدسلوکی کے واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو حراست میں لیا تھا ۔

زیر حراست ملزمان میں راشد محمود اور سمیع اللّٰہ شامل ہیں، جبکہ دوسری طرف پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی نے پولیس کو خود فون کر کے منظر عام پر آنے سے معذرت کی ہے ۔

پولیس کی تفتیشی ٹیم لڑکی کو ملزمان کی شناخت کے لئے منانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، پولیس افسران نے لڑکی کو یہ یقین دہانی بھی کروائی ہے کہ ملزمان کی شناخت کے بعد پولیس خود کیس لڑے گی۔

واضح رہے کہ پولیس نے ویڈیو بنانے والے سمیت 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ جلد گھناؤنی حرکت کرنے والا مجرم بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں