سندھ کے مختلف اضلاع میں آج داخل ہونے والے بارش کے طاقتور نئے اسپیل کے پیشِ نظر محکمۂ بلدیات سندھ کی جانب سے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
سیکریٹری بلدیات سندھ نجم احمد شاہ نے کہا ہے کہ تمام اضلاع کے میونسپل کمشنرز، ایڈمنسٹریٹرز میدانِ عمل میں موجود رہیں اور واٹر بورڈ اپنی تمام افرادی قوت، مشینری کے ساتھ الرٹ رہے۔
جاری کی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کے ایم سی، ڈی ایم سی ساؤتھ اولڈ سٹی ایریا پر خصوصی توجہ دیں۔
سیکریٹری بلدیات سندھ نجم احمد شاہ نے ہدایت کی ہے کہ سالڈ ویسٹ کی تمام ڈمپنگ سائٹس سے کچرا لگاتار اٹھایا جائے، تمام واٹر پمپنگ مشینوں کو فعال رکھا جائے۔
انہوں نے ہدایت جاری کی ہے کہ ٹریفک پولیس کے ساتھ متبادل راستوں کی پالیسی وضع کی جائے، ندی نالوں اور ڈیموں میں پانی کی صورتِ حال سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا جائے۔
نجم احمد شاہ نے مزید کہا ہے کہ تمام ایمرجنسی نمبرز 24 گھنٹے فعال رکھے جائیں، کے الیکٹرک حکام سے کوآرڈینیشن مستقل قائم رہنی چاہیے۔
سیکریٹری بلدیات سندھ نے عوام سے بھی درخواست کی ہے کہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں