تعلیمی اداروں کی بندش کیخلاف اندرونِ سندھ میں وکلاء، سول سوسائٹی کے نمائندے، اساتذه اورطلبا و طالبات کا احتجاج جاری ہے۔
خیر پور میں تعلیمی اداروں کی بندش کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جارہا ہے، احتجاج میں وکلاء، سول سوسائٹی کے نمائندے، اساتذه اور طلبا و طالبات شریک ہیں۔
ادھر سجاول میں تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف اساتذہ، والدین اور شہریوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔
سجاول میں اساتذہ، والدین اور شہریوں نے پبلک پارک سے پریس کلب تک ریلی نکالی۔