151

سندھ میں 1609 بند اسکول کھول دیئے: سعید غنی

سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ مختلف اسکولوں سے اساتذہ کے تبادلے کر کے سندھ بھرمیں 1609 بند اسکول کھول دیئے ہیں۔

کراچی میں وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی کی زیرِ صدارت محکمہ تعلیم سندھ کا اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ تعلیم میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر نظر ثانی کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے بتایا کہ صوبے میں جو اسکول بند پڑے تھے انہیں محکمہ تعلیم نے فنکشنل کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزید 638 اسکول آئندہ چند روز میں کھول دیئے جائیں گے، اس عمل کے ذریعے سندھ کے 2247 بند اسکول کھل جائیں گے۔

سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ کھولے جانے والے ان اسکولوں کی مرمت اور ضروریات کی فراہمی پہلی ترجیح ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوشش کی جائے کہ اس سال کی تمام اسکیمیں وقتِ مقررہ پر مکمل ہوں، نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اسکیمیں جامع سروے کر کے شامل کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں