75

سنٹرل پولیس آفس:آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے مختلف اضلاع کے افسران کی ملاقات

سنٹرل پولیس آفس:آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے مختلف اضلاع کے افسران کی ملاقات

ملاقات کرنے والے افسران میں انسپکٹرز، سب انسپکٹرز سینئر ٹریفک وارڈنز اور ٹریفک وارڈنز شامل،

افسران نے آئی جی پنجاب کو پروموشن کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی افسران کو پروموشن کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دہانی،

آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو افسران کی پروموشن میں درپیش رکاوٹیں جلد از جلد دور کرنے کی ہدایت کی،

پنجاب پولیس ملازمین کی ترقی کے حوالے سے”No Man Left Behind” کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

سینارٹی، میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے افسران و اہلکاروں کو فی الفور پروموشن دی جا رہی ہے، آئی جی پنجاب

پیپرلیس ورکنگ کو فروغ دے کر ہیومن ریسورس منجمنٹ سسٹم کے تحت اے سی آرز بروقت مکمل کی جا رہی ہیں، ڈاکٹر عثمان انور

ڈیجیٹلائز e-FOAS سسٹم پر ترقیوں کے نوٹیفکیشن کا عمل جاری ہے، آئی جی پنجاب

بھرتیوں، پروموشنز، پوسٹنگز میں شفافیت کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جا رہا ہے، آئی جی پنجاب

فورس کا شفافیت پر مبنی سروس اینڈ پروموشن سٹرکچر، ہیومن ریسورس منجمنٹ اینڈ ای فوس سسٹم پر اعتماد بڑھا ہے، ڈاکٹر عثمان انور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں