ریلوے کی جانب سے سینئر سٹیزن کے لیے مفت اور رعایتی ٹکٹوں کی سہولت ختم کر دی گئی۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے 65 سال کے بزرگ شہریوں کو اکانومی کلاس ٹکٹوں میں پچاس فیصد کی رعایت کا اعلان کیا تھا، 75سال کے بزرگ شہریوں کو 100 فیصد رعایت دی گئی تھی، بزرگ مسافروں کو سال میں چار اکانومی کلاس کے مفت اور رعایتی ٹکٹوں کی سہولت حاصل تھی جو ختم کردی گئی ہے۔