70

شاہ محمود قریشی 14 روزہ ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

راولپنڈی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ڈیوٹی مجسٹریٹ سید جہانگیر علی نے کی۔

ڈیوٹی مجسٹریٹ سید جہانگیر علی نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

سماعت کے آغاز میں شاہ محمود قریشی نے ہتھکڑیوں میں جکڑے ہاتھ بلند کر کے جج کو دکھائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں