101

صنم جاوید نے این اے 119 119 سے آزاد امیدوار میاں شہزاد فاروق کے حق میں دستبردار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گرفتار رہنما صنم جاوید نے لاہور کے حلقے این اے 119 سے کاغذات واپس لینے کی وجہ بتا دی۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر ایک صحافی نے صنم جاوید سے سوال کیا کہ آپ نے 119 سے کاغذات واپس کیوں لیے۔

قیدی وین میں سے جواب دیتے ہوئے صنم جاوید نے کہا کہ میرے کاغذات کی منظوری ہی دیر ہوئی اور آزاد امیدوار میاں شہزاد فاروق نے اس حلقے میں اچھی خاصی مہم چلا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں بھی وہاں سے الیکشن لڑوں گی تو ووٹرز الجھ جائیں گے، میری امی اور میرے بچے شہزاد فاروق کے ساتھ مہم چلا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ زمان پارک میں پولیس پر تشدد کے کیس میں ضمانت کے بعد گزشتہ روز ایک اور کیس میں گرفتار ہونے والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید لاہور کے حلقے این اے 119 سے آزاد امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے پیغام میں 119 سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار میاں شہزاد فاروق نے دستبردار ہونے پر صنم جاوید کا شکریہ ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 119 سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف عام انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں