229

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی پروگرام مینجمنٹ امپلیمینٹیشن یونٹ (پی ایم آئی یو) کے سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی پروگرام مینجمنٹ امپلیمینٹیشن یونٹ (پی ایم آئی یو) کے سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت – اجلاس میں وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کو پنجاب سکول کنسٹرکشن اینڈ ریہیبیلیٹیشن پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی گئی – اجلاس میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب سارہ اسلم، و دیگر متعلقہ شریک تھے
ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ 11 اضلاع میں تیار کئے جانے والے 110 ماڈل سکولز بہترین سہولیات سے آراستہ ہوں گے –
منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں-
کسی بھی ادارے یا فرد کی جانب سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی –
پنجاب سکول کنسٹرکشن اینڈ ریہیبیلیٹیشن پروگرام جلد مکمل کر لیا جائے گا –
موجودہ حالات کے پیش نظر ہمیں کم وقت میں زیادہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں