لاہور(ٹیوٹرپاکستان) لاہور کے ایل جی ایس سکول گلبرگ اسکول میں طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے معاملے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اٹھارٹی کی کمیٹی نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی ہے۔

کمیٹی نے رپورٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو جمع کرا دی، ابتدائی رپورٹ کے مطابق اسکول انتظامیہ کوئی تعاون نہیں کر رہی ہے۔
ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انگلش میڈیم اسکول نے طالبات اور اسٹاف کا کوئی بھی ریکارڈ نہیں دیا، جبکہ طالبات اور نکالے گئے اسٹاف کو بھی بیانات کے لیے اسکول نہیں بلایا گیا۔