61

عازمینِ حج کی تربیت کا شیڈول تیار، تربیتی پروگرامز میں شرکت لازمی قرار

وزارتِ مذہبی امورنے عازمینِ حج کی تربیت کا شیڈول تیارکرلیا ہے۔ ترجمان کے مطابق عازمینِ حج کیلئے تربیتی پروگرامز میں شرکت لازمی قرار دی گئی ہے۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق مختلف اضلاع کے7 حاجی کیمپوں میں حج تربیت کا آغاز 12 فروری سے ہوگا۔

چیف ٹرینر تربیتی پروگرام میں پاک حج موبائل ایپ، سفر حج کی تیاری، مناسک، حج کی مشکلات شامل ہیں۔

ترجما ن نے کہا کہ تربیت گاہوں میں وادی منیٰ کی طرز کے ماڈل خیمے تیار کیے گئے ہیں، چیف ٹرینر ناصر عزیز وزارت کے 90 تجربہ کار افسران و اہلکار ضلع کی سطح پر عازمینِ حج کو تربیت دیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ 69 ہزار سرکاری عازمینِ حج کو دو مراحل میں تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حج تربیت کا دوسرا مرحلہ رمضان المبارک کے بعد شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عازمینِ حج اپنے قریبی مقامات پر حج تربیتی ورکشاپس میں شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں