102

عامر طفیل سوئی ناردرن کا مینیجنگ ڈائریکٹر مقرر

سوئی ناردرن بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بورڈ میٹنگ میں عامر طفیل کو اگلے 3 برس کیلئے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کا مینیجنگ ڈائریکٹر مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔عامر طفیل پیشہ ورانہ اعتبار سے چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ ہیں۔ وہ گزشتہ 20 برس سے سوئی ناردرن سے وابستہ ہیں اور اس عرصے میں مینجمنٹ سطح پر مختلف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ سوئی ناردرن میں شمولیت سے قبل عامر طفیل پاکستان اور بیرونِ ملک مختلف اہم قومی و کثیر القومی اداروں کے ساتھ بھی وابستہ رہ چکے ہیں۔ عامر طفیل کا 32 برس کا پیشہ ورانہ سفر اُن کے مختلف شعبوں میں بھرپور تجربے کی عکاسی کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں