149

عثمان بزدار سے ن لیگ، پی پی کے 10 اراکین اسمبلی کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے 10 اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔

لاہور میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے ن لیگ، پی پی ارکان سے کہا کہ میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب کا نیا بجٹ ترقی و خوشحالی کا نیا باب رقم کرے گا، ہرضلع کے لیے علیحدہ ترقیاتی پیکیج بنایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں