129

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پوسٹ گریجوایٹ سرٹیفیکٹ کورسز (6ماہ) میں آن لائن داخلہ جمع کروانے کی آخری تاریخ17اکتوبر2023ہے۔ امان اللہ ملک

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک کے ایک بیان کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹرخزاں 2023 (Phase-II) کے داخلے میں بی ایس (2سالہ، آڑھائی سالہ اور4سالہ)، ایسو سی ایٹ ڈگری(بی اے)، ٹیچر ٹریننگ پروگرامز (2سالہ، آڑھائی سالہ اور4سالہ)، بی بی اے پروگرامز، پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومہ بشمول سرٹیفیکٹ کورسز (6ماہ) میں آن لائن داخلہ جمع کروانے کی آخری تاریخ17اکتوبر2023ہے۔ میٹرک اور ایف اے کے جاری طلباء اگلے سمسٹر کی کورس رجسٹریشن بذریعہ CMS آن لائن مورخہ5اکتوبر 2023 تک لیٹ فیس چارجز کے ساتھ جمع کرواسکتے ہیں۔ مزید معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk یا ریجنل آفس لاہورکے فون نمبر04299333578-9 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔جناب ریجنل ڈائریکٹر نے اس حوالے سے کہا کہ طلباء و طالبات کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد اوپن یونیورسٹی میں داخلے کے لیے اپنے فارم جمع کروائیں تاکہ بر وقت داخلہ ممکن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں