صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ علمائے کرام جمعہ 4 جون کو مساجد میں نمازِ جمعہ کے موقع پر عوام کو کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کے لیے خصوصی ترغیب دیں۔
یہ بات صدرِمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے علماء و مشائخ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی ہے۔
ملک بھر سے مختلف مکاتبِ فکر کے جید علمائے کرام نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ مساجد کے منبر اور محراب عوام کی تدریس کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے دوران میڈیا، حکومت اور علماء نے مل کر کام کیا۔