152

علی بابا ڈاٹ کام کی ٹیکسٹائل صنعت کی ترقی کیلئے ایشیا ٹیکسٹائل ایکسپو2023 میں شرکت

معروف گلوبل بزنس ٹو بزنس (B2B) ای کامرس پلیٹ فارم علی باباڈاٹ کام کی جانب سے جنوبی ایشیا میں ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ترقی کے حوالے سے انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر کے 25ویں ایڈیشن میں شرکت کی گئی۔ لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں دنیا بھر سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ماہرین اور کاروباری افراد نے شرکت کی جس کا مقصدپاکستان میں ٹیکسٹائل کے شعبے سے متعلق تازہ ترین رجحانات، چیلنجز اور مواقعوں کا جائزہ لینا تھا۔

اس تین روزہ صنعتی میلے میں مجموعی طورپر 35,000 شرکاء اور 450 سے زیادہ نمائش کنندگان نے بھی شرکت کی۔اس خاص موقع پرعلی بابا ڈاٹ کام کی جانب سے بھی ایک بوتھ قائم کیا گیا جس نے500 سے زائدشرکا ء کو اپنی طرف متوجہ کیا جنہوں نے سائٹ پر موجود علی باباڈاٹ کام کے ماہرین کے ساتھ بات چیت کی اور روایتی عالمی تجارتی طریقوں پر B2B ای کامرس کے اثرات کے بارے میں رہنمائی حاصل کی۔.

شرکاء نے علی بابا ڈاٹ کام سے دستیاب مواقع اور ٹولز کی وسیع رینج کو بھی دریافت کیا جو برآمدات کے حوالے سے ان کے منصوبوں کو مزید بہتر بنا سکتی ہے۔ انٹرایکٹو سرگرمیوں میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ ایونٹ کے شرکا ء نے علی بابا ڈاٹ کام کی طرف سے فراہم کردہ اعزازی ای کامرس ٹریننگ کے کوپن سمیت بے شمار انعامات بھی حاصل کئے۔

ایونٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے علی بابا ڈاٹ کام پاکستان کے سربراہ مسٹرRocky Lu نے کہا کہ ” گزشتہ برسوں سے ٹیکسٹائل کی صنعت پاکستان کے برآمدی شعبے کا بنیادی ستون رہی ہے اور ہم پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنیوں کو آن لائن ایکسپورٹ کے ذریعے نئی بلندیوں تک پہنچنے کے ان کے سفر میں معاونت کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔ یہ انتہائی فخر کی بات ہے کہ ہم نے اس ایشیاء ٹیکسٹائل ایکسپومیں شرکت کر کے پاکستان میں اس صنعت سے وابستہ کاروباری افراد کے ساتھ اپنے نتیجہ خیزتجربات کا تبادلہ کیا اور کاروبار کے لیے B2B ای کامرس کی بے پناہ اہمیت پر زور دیا”۔

علی بابا ڈاٹ کام کی 25ویں ٹیکسٹائل ایشیا بین الاقوامی تجارتی میلے میں شرکت مقامی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ترقی اور پیشرفت کے لیے اس کے عزم کا ایک اور ثبوت ہے۔ 31 مارچ 2023 کو ختم ہونے والے 12 مہینوں میں، 190 سے زائد ممالک کے 47 ملین سے زیادہ خریداروں نے علی باباڈاٹ کام پر کاروباری مواقع حاصل کیے یا لین دین مکمل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں