68

عمران، شاہ محمود، پرویز الٰہی انتخابی دوڑ سے باہر

لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ نے پی ٹی آئی کےبانی چیئر مین عمران خان‘ شاہ محمود‘ پرویز الٰہی ‘فواد چوہدری ‘ حبا فواد‘حماد اظہر‘خرم لطیف کھوسہ اور صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے الیکشن کیلئے نااہل قرار دیدیاجس کے بعد یہ تمام افراد انتخابی دوڑسے باہر ہوگئے ہیںجبکہ شیخ رشید‘یاسمین راشد ‘ زلفی بخاری ‘شہرام ترکئی اور عاطف خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کہ موجودہ کیس میں الیکشن لڑنے سے نا اہلی کا اختیار ریٹرننگ افسران کے پاس نہیں،یہ اختیار عدالت کا ہے ،عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ بعدازاں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے عمران خان کی اپیلوں کو خارج کر دیا اور عمران خان کی دونوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں