207

عمران خان سے وزیراعلیٰ بزدار کی ملاقات،سیاسی صورت حال اور گندم ،آٹے کی دستیابی کا تفصیلی جائزہ

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بدھ کو پرائم منسٹرآفس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ،ملاقات میں صوبے سے متعلق امور ،سیاسی صورت حال اور گندم ،آٹے کی دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ،ذرائع کے مطابق عمران خان نے عثمان بزدار کوپنجاب میں آٹے اور گندم کی قیمتوں میں استحکام لانے کے حوالے سے احکامات بھی جاری کئے اورکہاکہ کسی طور پر بھی صوبے میں گندم اور آٹے کا بحران پیدا نہیں ہونا چاہیے ‘ذخیرہ اندوز مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ‘جو بھی گندم ذخیرہ کریں انہیں کسی صورت نہ چھوڑا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں