پنجاب کے اکثر شہروں میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی آپریشن کلین اپ اور جانوروں کی الائشیں ٹھکانے لگانے کا سلسلہ جاری رہا۔
شہریوں نے گزشتہ چند برسوں کی نسبت صفائی کی صورتحال کو نہایت اطمینان بخش قرار دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ صفائی کے شاندار انتظامات پر وہ انتظامیہ کو شاباش دیتے ہیں، پنجاب ترقی بھی کرے گا اور صاف ستھرا بھی ہو گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی صفائی ستھرائی کے احسن انتظامات پر وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم کی تعریف کی تھی۔