پاکستان میں عید کے دوسرے دن بھی قربانی کا سلسلہ جاری ہے،پہلے دن جو قربانی نہیں کر پائے دوسرے دن وہ سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی میں مصروف رہیں، قربانی کے ساتھ ساتھ چٹ پٹے پکوان بھی تیار کئے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر سمیت لاہور میں بھی عید کے دوسرے دن قربانی کا سلسلہ جاری ہے، عید کے پہلے روز جو لوگ قربانی نہیں کر پائے دوسرے دن وہ سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی میں مصروف رہیں، قربانی کے ساتھ ساتھ چٹ پٹے پکوان بھی تیار کئے جا رہے ہیں۔ جو لوگ قربانی سے فارغ ہوچکے ہیں وہ گوشت کی تقسیم میں مصروف ہیں جبکہ خواتین اس گوشت کو محفوظ کرنے یا پھر طرح طرح کے پکوانوں کے ذریعے اپنے دستر خوان کی شان بڑھا رہی ہیں۔