مسلم لیگ نون نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے حلقے میں ٹوٹی سڑکوں پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی۔
پنجاب اسمبلی میں قرارداد مسلم لیگ نون کی ایم پی اے سمیرا کومل کی جانب سے جمع کروائی گئی ، جس کے متن میں ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کےحلقہ میں ٹوٹی سڑکوں کےسبب حادثات معمول بن گئے ہیں۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پنڈ دادن خان سے للہ انٹر چینج تک مین روڈ متعدد مقامات سے ٹوٹی ہوئی ہے، سڑک پرکئی جگہ گڑھے بننے سے شہریوں کی قیمتی گاڑیاں تباہ ہورہی ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا کہ حادثات میں اضافہ ہونے سے انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے اور ساتھ ہی مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت مین روڈ فوری طور پر دوبارہ تعمیر کرے۔