212

قاتل ڈور نے ایک اور بچے کی جان لے لی-

لاہور کے علاقے مالی پورہ بند روڈ پر 5 سالہ بچہ گلے پر دھاتی ڈور پھرنے سےجاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق آصف نامی شخص رات گئے اپنے معصوم بیٹے اصغر کو موٹرسائیکل پر لے کر نکلا تو دھاتی ڈور بچے کے گلے پر پھر گئی، جس سے بچہ خون میں لت پت ہو گیا اور اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اطلاع ملنے پر تھانہ شفیق آباد کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے پتنگ باز کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں