سابق وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ آج میں نے جج صاحب سے گزارش کی ہے کہ میں قرآن پر حلف کے لیے تیار ہوں۔
یہ بات علی زیدی نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آج حسان نیازی کیس میں ایک اور تاریخ لگ گئی، اگلی سماعت 14 فروری کو ہو گی۔
علی زیدی کا یہ بھی کہنا ہے کہ وجہ یہ ہے کہ ایک بار پھر کسٹڈی نہیں آئی، لگتا ہے کہ شاید 8 فروری تک کسٹڈی نہیں آئے گی۔
انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آج میں نے جج صاحب سے گزارش کی ہے کہ پولیس کے گواہوں سے قرآن مجید پر حلف لیں، میں بھی قرآن پر حلف کے لیے تیار ہوں، دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہو جائے گا۔