لاہور کے علاقے لبرٹی میں مین بلیوارڈ پر تیز رفتار کار الٹنے سے گاڑی میں آگ لگ گئی، شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھا دی۔
پولیس کے مطابق لبرٹی میں مین بلیوارڈ پر ایک تیز رفتار کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں کار میں آگ بھڑک اٹھی۔
اہلِ علاقہ نے بروقت اپنی مد آپ کے تحت ڈرائیور کو گاڑی سے نکال لیا اور گاڑی میں لگنے والی آگ کو بجھا دیا۔
آگ لگنے سے لبرٹی سے مین مارکیٹ تک ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو گئی