199

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے حبس کی شدت میں کمی

لاہورکے مختلف علاقوں میں بارش سے حبس کی شدت میں کمی آ گئی جس سے شہریوں‌ نے سکھ کا سانس لیا.

لاہور میں بادل آج پھر برس پڑے، شہر کے مختلف علاقوں ایبٹ روڈ، گڑھی شاہو،الفیصل ٹاون کینٹ، لکشمی چوک، میکلوڈ روڈ، ڈیوس روڈ سمیت ملحقہ مقامات پر بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا اور حبس سے گھبرائے شہریوں کے چہروں پر رونق آ گئی۔

لاہور کے علاوہ گجرات اور اٹک سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی بارش سے ہوئی۔ ادھر کراچی میں بارش نے شہر بھر میں تباہی مچا رکھی ہے، متعدد شاہراہیں اور آبادیاں زیر آب آنے سے شہریوں کی زندگی اجیران ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں