77

لرنر ، ڈرائیونگ لائسنس اور تجدید لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کی جانب سے لرنر ، ڈرائیونگ لائسنس اور تجدید لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق لائسنس کی فیس 5سال کی بجائے ہر سال وصول ہو گی۔ لرنر لائسنس کی 5سال کیلئے فیس60روپے مقرر تھی، حکومت نے ہرسال 500روپے لرنرفیس مقرر کردی۔ موٹرسائیکل لائسنس کی 5سالہ فیس 550روپے تھی، اب لائسنس کیلئے ہر سال 500 روپے وصول کیے جائیں گے۔ موٹرسائیکل رکشہ کی 5سالہ فیس 550 روپے تھی، اب ہر سال500روپے مقرر کردی گئی۔ موٹرکاروجیپ کے لائسنس کی 5سالہ فیس950روپےتھی، اب موٹرکاروجیپ کے لائسنس کیلئے 1800روپے ہر سال وصول کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں