140

مراد علی شاہ جو مانگیں گے، ہم دیں گے، وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات میں صوبے میں امن و امان اور شکارپور میں جاری آپریشن پرگفتگو کرتے ہوئے وفاق کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ مراد علی شاہ جو مانگیں گے ہم دیں گے، رینجرز کی آپریشن میں مدد چاہیے تو وہ بھی دیں گے۔

کراچی میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی جس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، ڈی جی علی نواز، مشیر قانون، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، آئی جی سندھ مشتاق مہر بھی شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان خطرناک ممالک کی فہرست میں چھٹے نمبر پر تھا اب 126 پر ہے، پہلے سندھ میں جان پہچان والوں کے ساتھ سفر کرتے تھے، 2007 ء میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے گرینڈ آپریشن کرکے ہائی ویز کو کلیئر کروایا۔

انہوں نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ کراچی میں بھی امن و امان اتنا خراب تھا کہ نو گو ایریا بن گئے تھے، پورا سندھ گڈو سے کوٹری بیراج تک کچا ایریا ہے، صرف 5/6 کلومیٹرز کا گھنا جنگل ہے، کشمور سہ رخی بارڈر کا شہر ہے، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے بارڈرز کو آپس میں ملاتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ جنگل میں جرائم پیشہ افراد کا ڈیرہ ہے، دریا میں پانی آنے سے راستہ بند کردیتے ہیں، 23 مئی کو پولیس نے 8 مغویوں کو شکارپور کے کچے سے بازیاب کرانے کیلئے آپریشن کیا، اے پی سیز خراب ہونے کے باعث ڈاکوؤں نے حملہ کیا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں