وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فُرقان احمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیاہے-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مرحوم فرقان احمد کے سوگوارخاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ فرقان احمد نے مشکل ترین حالات میں عوام کی مدد کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔فرقان احمد کی فرض شناسی، خدمتِ خلق اور ایثار کی وہ روشن مثال ہے جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
69