237

مریم نواز نے گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کی ویڈیو جاری کردی

وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور نون لیگی رہنما مریم نواز نے نیب آفس کے باہر گزشتہ روز پیش آنے والے ہنگامہ آرائی کے واقعے کے دوران اپنی گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کی ویڈیو جاری کردی۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ بلٹ پروف گاڑی میری نہیں میاں صاحب کی ہے، میری گاڑی پر ہر طرف سے پتھروں سے حملہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح گاڑی کو نقصان پہنچا یہ پتھروں سے کچھ زیادہ تھا۔


اپنے ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے نون لیگی کارکنان کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلم لیگ نون کے کارکنوں کو سلام پیش کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں