187

ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری

ملک کے مختلف شہروں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔

سیاحتی مقام فورٹ منرو میں شدید ژالہ باری سے سڑکیں اور راستے اولوں سے اٹ گئے۔

راجن پور اور گرد و نواح میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔

کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں بھی بارش ہوئی جبکہ جام پور، محمد پور، داجل سمیت کئی علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی دیکھنے میں آئی۔

ادھر آزاد کشمیر میں نکیال اور پلندری سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں