جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں ن لیگ کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن میں ن لیگ کے مرکزی سیکریٹریٹ پہنچے تو ن لیگ کےقائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں عام انتخابات کی تیاریوں اور اشتراک عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف اور سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف نے صدر جماعت شہباز شریف کے ہمراہ پارٹی سیکریٹریٹ آمد پر مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا
محمد نواز شریف اور مولانا فضل… pic.twitter.com/zZmHtQpmi9
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) December 4, 2023
ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کی سینئیر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف، سینیٹر اسحاق ڈار، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔