217

مہاوت کی آخری رسومات پر ہاتھی نے لوگوں کو آبدیدہ کردیا

سوشل میڈیا پر ایک ہاتھی کی اپنے مہاوت کی آخری رسومات کی ادائیگی سے قبل اس کے جسد خاکی کو خراج عقیدت پیش کرنے پر مبنی ایک ویڈیو کلپ نے موقع پر موجود لوگوں سمیت انٹرنیٹ صارفین کو بھی آبدیدہ کردیا۔

اس ویڈیو کلپ میں ایک جانور کی انسان کے ساتھ محبت اور وفاداری کا اظہار دیکھ کر شاید آپ کا دل بھی بھر آئے۔

اس ہاتھی کا نام برہمدا دتن ہے اور وہ اپنے آنجہانی مہاوت پاپن اومناچیتن کے جسد خاکی کے قریب پہنچ کر اپنی سونڈ اٹھا کر عقیدت اور احترام کا اظہار کرتا ہے۔

دراصل یہ ویڈیو جنوبی بھارتی ریاست کیرالا میں مہاوت کی موت اور ہاتھی کی آمد کے موقع پر بنائی گئی، اور اسے اب تک 44 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں اور بڑے پیمانے پر اپنے ردعمل کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں