167

مینار پاکستان پر سیکڑوں افراد سیلفی لینے کے بہانے انہیں گھیرتے چلے گئے۔عائشہ اکرم

لاہور میں مینار پاکستان پر ہجوم کی ہوس کا نشانہ بننے والی لڑکی کی داستان سامنے آگئی۔

متاثرہ لڑکی نے میڈیا سے گفتگو میں اپنے ساتھ پیش آنے والا واقعہ سب کے سامنے رکھ دیا۔

لڑکی نے واقعے سے متعلق بتایا کہ مینار پاکستان پر سیکڑوں افراد سیلفی لینے کے بہانے انہیں گھیرتے چلے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک موقع پر ان کے پاس یہی آپشن بچا تھا کہ تالاب میں کود جائیں۔

لڑکی نے یہ بھی کہاکہ ہجوم ڈھائی گھنٹے تک انہیں تشدد کا نشانہ بناتا رہا اور ہراساں کرتا رہا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس دوران پولیس کو بھی دو مرتبہ اطلاع دی لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ اسے ٹارچر کیا گیا، بال نوچے گئے، لوگ اس کے ساتھ کھیلتے رہے اور اسے بے لباس کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں