اسلام آباد: (نورین ملک سے) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم کی کارروائی 24 جولائی تک موخر کر دی۔
اسلام آباد احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے نیب تفتیشی افسر کی مزید وقت دینے کی استدعا اور فریال تالپور کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ مقدمے کے ایک ملزم کی پلی بارگین کی درخواست پر کارروائی مکمل نہ ہو سکی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست پر کارروائی مکمل ہونے تک فرد جرم نہیں لگ سکتی۔
274