104

نائب صدر پی ٹی آئی شیر افضل مروت کیخلاف مقدمہ درج

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب صدر شیر افضل مروت کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ ٹریفک میں خلل ڈالنے اور ایمپلیفائر ایکٹ کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا ہے۔

اس مقدمے میں دفعہ 144 سمیت این او سی کی خلاف ورزی بھی شامل ہے۔

مقدمہ شکرپڑیاں میں اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے میوزیکل نائٹ پروگرام پر درج کیا گیا۔

مقدمہ کے متن میں تحریر کیا گیا کہ پروگرام میں پاکستان اور حکومت مخالف تقاریر کی گئیں، شیر افضل مروت طلبہ کو اشتعال دلاتے رہے۔

اس مقدمے میں شیر افضل مروت سمیت 20 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او ناصر منظور چوہدری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں