99

نیب ختم کردینا چاہئے، پارٹی منشور میں غور کر رہے ہیں، عرفان صدیقی

ن لیگ کے سینئر رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ جھوٹے مقدمات بنانے والے نیب افسران کو کٹہرے میں لانا چاہئے، پارٹی منشور میں غور کررہے ہیں کہ نیب کو ختم کردینا چاہئے

عمران خان کو انصاف ضرور ملنا چاہئے،کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہئے ،فیئر ٹرائل ہونا چاہئے،بلوچستان ہائیکورٹ میں انتخابات کے التواء کیلئے درخواست دائر کرنے والی خاتون کا ن لیگ سے تعلق نہیں ہے، ایک کالم لکھا گیا جس میں مستند ذرائع کا نہیں افواہ کا تذکرہ کیا گیاکہ نتخابات ملتوی ہورہے ہیں، اس پر میں نے بیان دیا کہ انتخابات ملتوی نہیں ہونے چاہئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں